گدھوں کی کھالیں

پاک چین تجارت میں توسیع، گدھوں کی کھالیں برآمد ہوںگی

ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ نے پاک چین تجارت کو توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور چین کے ساتھ 4 پروٹوکولز پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے کیلئے پروٹوکول پر دستخط کی منظوری دی۔ اس کے علاوہ خشک مرچیں، بیف اور ڈیری مصنوعات کے پروٹوکولز پر دستخط کی منظوری دی گئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان 4 مختلف پروٹوکولز پر دستخط کئے جائیں گے، پروٹوکولز کا مقصد چین کیلئے گدھوں کی کھالوں کی برآمد کو ریگولیٹ کرنا ہے۔ خشک مرچیں، بیف اور ڈیری مصنوعات کی چین کیلئے برآمدات بھی ریگولیٹ ہوں گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پروٹوکولز کے تحت چین کے ساہٹو سینٹری قوانین اور ریگولیشنز کی تعمیل ہوگی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق صحت، حفاظتی معیارات اور قرنطینہ ضروریات پر عمل درآمد ہوگا، ان پروٹوکولز کی وزارت قانون و انصاف سے پہلے ہی توثیق کرائی جاچکی ہے جبکہ وزارت خارجہ نے بھی پروٹوکولز پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  شمالی وجنوبی وزیرستان میں جھڑپیں، 6 جوان شہید، 12 خوارج ہلاک