سیاحوں کی یلغار، مری میں گاڑیوں کا داخلہ عارضی طور پر بند

ویب ڈیسک:سانحہ مری کے بعد پہلی مرتبہ عید تعطیلات پر سیاحوں کا ملکہ کوہسار میں غیر معمولی رش رہا ضلعی انتظامیہ نے مری میں گاڑیوں کا داخلہ عارضی طور پر بند کردیا۔ سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق عید کے تین دنوں کے دوران مری میں سیاحوں کی 19870 گاڑیاں داخل ہوئیں، تین دنوں کے دوران سیاحوں کی 12070 گاڑیاں مری سے آوٹ ہوئیں۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مری میں مجموعی طور پر سیاحوں کی 7800 گاڑیاں موجود ہیں، تنگ شاہراہوں و دوطرفہ ٹریفک چلنے کی وجہ سے پارکنگ کی شدید قلت ہے، گاڑیوں کے داخلہ پر پابندی کا فیصلہ سیاحوں کی حفاظت و سہولت کیلئے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور افغان صوبے کے گورنر لگتے ہیں، گورنرفیصل کنڈی