پشاور میں پیر کے روز سے رات 8بجے کاروبار بند کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: بجلی کی بچت کے لئے پشاور میں پیر کے دن سے تجارتی مراکز رات آٹھ بجے بند کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ پشاور کو تجارتی مراکز بند نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بجلی بچت کے لئے ملک بھر میں تجارتی مراکزکو رمضان کے مہینے میں رات آٹھ بجے کے بعد بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس کے بعد مزید دومرتبہ یہ احکامات جاری کئے گئے لیکن اس پر کسی قسم کا عملدر آمد نہیں ہوا جس کی روشنی میں یکم جولائی سے رات آٹھ بجے بند کرنے کے فیصلے کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
عید کی چھٹیوں کی وجہ سے چونکہ بازار بند پڑے ہیں اس لئے ضلعی انتظامیہ پشاور بھر میں تجارتی مراکز رات آٹھ بجے بند کرنے کے حوالے سے پیر کے روزتین جولائی سے حرکت میں آئے گی رات آٹھ بجے کے بعد صرف ہوٹلز اور میڈیسن سٹورز کو کھلا رکھا جائے گا اور باقی تمام کاروبار بند رہے گااس فیصلہ پر عملدر آمد میں تاجروں کی جانب سے مزاحمت کا امکان ہے جس کیلئے متعلقہ تمام تھانہ جات کو بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس کو گالیاں دینا سب سے آسان کام ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ