پشاور دہشتگردی خطرہ

دہشتگردی خطرہ، پشاور کو 5ویں محرم سے سیل کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظرپشاور سمیت صوبے کے حساس ترین اضلاع کو پانچویں محرم الحرام سے سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محرم الحرام میں سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ پشاور، کوہاٹ، ہنگو، ڈیرہ اسماعیل خان، کرم اور اورکرزئی میں دفعہ 144 یکم محرم الحرام سے ہی نافذ العمل ہونے کا امکان ہے جس کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پشاور کینٹ، سٹی، حیات آباد اور گلبہار کو پانچویں محرم الحرام سے سیل کیے جانے کا امکان ہے۔
سیکورٹی خدشات کے باعث پشاور میں اضافی عملے کی تعیناتی کی جائے گی اور چارسدہ، ملاکنڈ ڈویژن اور ہزارہ ڈویژن سے اضافی پولیس کی نفری طلب کی جائے گی۔ محرم الحرام میں دہشتگردی کے خطرات کے باعث حساس اضلاع میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ اندرون شہر، گلبہار، پشاور کینٹ اور حیات آباد کیلئے علیحدہ علیحدہ سیکورٹی پلان تیار کیاجائے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاورموٹروے ٹول پلازہ سے پہلا قافلہ لاہور جلسہ کیلئے روانہ