ڈالر میں کمی

ڈالر سستا ہوتے ہی سٹاک ایکسچینج میں تیزی

ویب ڈیسک: ڈالر سستا ہوتے ہی سٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 48 ہزار کی حد عبور کر گیا، ذرائع کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہو گئی۔ انٹربینک میں ڈالر 55 پیسے سستا ہوگیا، جس کے بعد ڈالر 287 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ڈالر کی قیمت کم ہونے سے روپے کی قدر میں معمولی بہتری آئی جبکہ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 929 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، دو سال بعد 100 انڈیکس 48 ہزار کی حد عبور کر گیا۔

مزید پڑھیں:  ہری پور میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق ،خاتون زخمی