انجو پر تحائف کی بارش

بھارتی خاتون انجو پر دیر کے شہریوں نے تحائف کی بارش کردی

ویب ڈیسک: بھارت سے پاکستان آکر اسلام قبول کر کے اپنے فیس بک فرینڈ سے شادی کرنے والی خاتون انجو پر علاقہ کے عوام نے تحائف کی بارش کر دی ہے۔ 35 سالہ انجو جب پاکستان آنے کے لئے بھارت سے نکلی تھی تو اسے اندازہ نہیں تھا کہ اسے کس طرح خوش آمدید کہا جائے گا اور اسے کتنی پذیرائی ملے گی۔ انجو دیر میں اپنے 29 سالہ دوست نصر اللہ سے ملنے آئی تھی۔ انجو نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا۔ انجو کا نام فاطمہ رکھا گیا۔ نصر اللہ کے اہل خانہ نے بھی اس کا استقبال کیا۔
انجو کے اسلام قبول کرنے کے فوری بعد نصر اللہ سے شادی ہوگئی۔ شادی کی مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا اور کئی نامی گرامی کاروباری شخصیات نے جوڑے کو قیمتی تحائف بھی دیئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان کے ایک معروف بزنس مین کی جانب سے انجو جو اب فاطمہ بن چکی ہے کو شالوں اور کپڑوں کے ساتھ ایک فلیٹ کے کاغذات بھی دیئے ہیں۔ اسی طرح ایک اور پراپرٹی ڈیلر کی جانب سے بھی انجو کو 40 مرلہ کا ایک پلاٹ اور 50 ہزار سلامی بھی دی گئی۔ پلاٹ دینے والے پراپرٹی ڈیلر نے کہا کہ اپنا ملک چھوڑ کر آنے اور پاکستان میں شادی کرنے والی انجو کے لیے پہلی پریشانی گھر کا ہونا تھی جسے ہم نے دور کر دیا۔

مزید پڑھیں:  پیجرز معاملہ بلغاریا اور ناروے تک پھیل گیا