پی ڈی ایم امتحان

مہنگے پٹرول نے پی ڈی ایم کو امتحان میں ڈال دیا

ویب ڈیسک: پیٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث 6 اگست کو متھرا اور حویلیاں چیئرمین کونسل کے انتخابات نے پی ڈی ایم کے امیدواروں کو کڑے امتحان میں ڈال دیا ہے۔ چھ اگست کو ہونے والے انتخابات میں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ جے یو آئی، اے این پی، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے گلے پڑنے کے امکانات ہیں۔
چھ اگست کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی مہم میں جماعت اسلامی، پی ٹی آئی سمیت پی ڈی ایم میں شامل دیگر سیاسی جماعتیں بھی حصہ لے رہی ہیں تاہم حکومت میں شامل جماعتوں کے امیدواورں کو مہنگائی کے باعث شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ چھ اگست کے انتخابات پی ڈی ایم، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے لئے امتحان بن گیا ہے۔ سیاسی جماعتیں اپنی کامیابی کے دعوے کر رہی ہے۔ چھ اگست کو متھرا میں ہونے والے ا نتخابات کے لئے 155 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں جبکہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد امیدوار اپنے حق رائے د ہی استعمال کرینگے۔

مزید پڑھیں:  برہان انٹرچینج بند، سینکڑوں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں