بعض نجی سکول 15 اگست سے کھولنے

پشاور، بعض نجی سکول 15 اگست سے کھولنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پشاورکے مختلف علاقوں میں پرائیویٹ سکولز میں تعلیمی سرگرمیاں 15 اگست سے بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں والدین، سٹاف اور اساتذہ کو موبائل فونز کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پشاور شہر کے مختلف علاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں پندرہ اگست سے بحال کرنے کی منصوبہ بندی ہے جبکہ سرکاری سکولز یکم ستمبر کو تعلیمی سرگرمیوں کیلئے کھل رہے ہیں۔
سکولز انتظامیہ کے اس فیصلے پر پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے کوئی موقف نہیں دیا گیا ہے۔ رابطے پر بتایا گیا کہ یکم ستمبر تک سکولز کو بند کیا گیا ہے جو سکولز اس مدت سے قبل کھلیںگے ان سکولوں کی انتظامیہ کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس کو گالیاں دینا سب سے آسان کام ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ