بجلی قیمت میں اضافہ

بجلی قیمت میں تاریخی اضافہ، بل دیکھ کر صارفین پریشان

ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باعث صارفین کے بل دیکھ کر ہوش اڑ گئے، بنیادی ٹیرف میں اضافہ کے ساتھ درجن سے زائد ٹیکسز بھی بلوں میں شامل، بنیادی ٹیرف میں اضافہ کے ساتھ رواں ماہ کے بلز جاری کئے جا رہے ہیں۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ بجلی چوری میں بھی اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ موجودہ صارفین کو موصول ہونے والے بلز ہزاروں روپے آنے کے باعث شہریوں نے اس کی اقساط پر ادائیگی شروع کردی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اضافہ کے بعد 300 یونٹس والے صارفین 45 روپے فی یونٹ دینگے۔ 400 یونٹ سے اوپر والے 51 روپے، اور 700 یونٹ سے زائد والے صارف کو 60 روپے یونٹ تک چارج ہوگا۔ 1000 سے زائد یونٹس استعمال ہونے پر 65 روپے فی یونٹ تک چارج ہونگے۔ پیک آورز میں تھری فیز میٹر 45 سے 52 روپے فی یونٹ جاری ہوگا۔ بنیادی ٹیرف میں اضافہ، ٹیکسز کے ساتھ فیول ایڈجسٹمنٹ بھی شامل ہوتی رہتی ہے۔ کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ، انکم ٹیکس، ٹی وی فیس، ایف سی سرچارج بھی شامل، سیلز ٹیکس تین چار طرح کا بلوں میں شامل کیا جارہا ہے۔ طرح طرح کے ایڈجسٹمنٹ ڈالنے سے ایک یونٹ 52 روپے سے اوپر جاسکتا ہے۔ مہنگی ترین بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری پہلے سے ہی شروع کی جا چکی ہے۔ تقسیم کار کمپنیز نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اڑھائی سے چھ روپے تک اضافہ مانگا ہے۔

مزید پڑھیں:  پیسوں کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کارڈ بیچے جانے کا انکشاف