پشاور ،حساس مقامات پر بکتر بند گاڑیاں طلب ،سکیورٹی ہائی الرٹ

ویب ڈیسک:پشاور میں یوم آزادی کے موقع پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر حساس مقامات پر بکتر بند گاڑیاں کھڑی کردی گئیں اورسیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ پولیس موبائل ٹیمیں ، ابابیل فورس، سٹی پٹر ولنگ بھی گشت کریں گے، شہر بھر میں 2 ہزار سے زائدپولیس اہلکاربھی تعینات کردیئے گئے ہیں۔سی سی پی اوپشاور اشفاق انور کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر سیکورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا ہے اورشہربھر میں فول پروف انتظامات کئے جائیں گے ۔
سکیورٹی پلان کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر 2 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکارڈیوٹی انجام دینگے ۔شہر میں تمام تقریبات کو سکیور ٹی فراہم کی جائیگی۔ تمام داخلی و خارجی راستوں کی سکیورٹی بڑھانے کیساتھ ساتھ مختلف مقامات پر سنیپ چیکنگ جاری رہے گی جبکہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے سنیفر ڈاگز اور بی ڈی یو ٹیمیں بھی تعینات کر دی گئی ہیں ۔سکیورٹی پلان کے تحت مختلف بازاروں میں خریداروں و تاجروں کی حفاظت کیلئے لیڈیزپولیس سمیت سادہ کپڑوں میںملبوس پولیس اہلکاروں کوبھی تعینات کیا گیا ہے ۔
سکیورٹی پلان کے مطابق سٹی، کینٹ،رورل اور صدر ڈویژنز میں کسی بھی حادثہ یا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونماہونے سے فوری نمٹنے کیلئے خصوصی ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاورموٹروے ٹول پلازہ سے پہلا قافلہ لاہور جلسہ کیلئے روانہ