پشاور یونیورسٹی مالی بحران

شدید مالی بحران، پشاور یونیورسٹی نے 325 ملین کی گرانٹ مانگ لی

ویب ڈیسک: پشاور یونیورسٹی میں مالی بحران نے دوبارہ سر اٹھا لیا ہے اور ملازمین کی تنخواہوں کیلئے بھی پیسے موجود نہیں جس کی وجہ سے صوبے کی سب سے بڑی یونیورسٹی میں مسائل کا سامنا ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومت سے فوری طور پر فنڈز جاری کرنے کی درخواست کر دی گئی ہے جس کیلئے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔
مراسلہ کے مطابق یونیورسٹی کو صرف ایک ماہ کیلئے 325 ملین روپے درکار ہے۔ اس وقت یونیورسٹی کے پاس اگست کے مہینے میں ملازمین کو تنخواہیں دینے کیلئے بھی فنڈز نہیں جبکہ فوری طور پر 200 ملین روپے ملازمین کی تنخواہوں، 35 ملین روپے بجلی کے بل، 100 ملین روپے ملازمین کی پنشن اور 20 ملین روپے دیگر اخراجات کے لئے چاہئے۔ قائم مقام وائس چانسلر کے مطابق فنڈز جاری نہ ہونے کی صورت میں ملازمین کو مشکلات کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے دیگر امور بھی متاثر ہوں گے۔ اس حوالے سے مشکلات سے گورنر، وزیراعلیٰ اور ہائر ایجوکیشن کو آگاہ کر دیا ہے جہاں سے فنڈز کے اجرا کے بعد یہ مسئلہ حل ہوسکے گا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا بیروت میں ڈرون حملہ، حزب اللہ کے اہم کمانڈر کی شہادت کی اطلاعات