پاکستانی بیرون ملک منتقل

6 ماہ کے دوران ساڑھے چار لاکھ پاکستانی بیرون ملک منتقل

ویب ڈیسک: حکومت پاکستان کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق روزگار کے سلسلے میں 2023 کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران 4 لاکھ 50 ہزار پاکستانی بیرون ملک منتقل ہوئے۔ امیگریشن بیورو کی تازہ رپورٹ کے مطابق ملک میں بڑھتی مہنگائی، کم تنخواہوں اور دیگر وجوہات کی بناء پر 4 لاکھ 50 ہزار پاکستانی بیرون ملک منتقل ہوئے۔
روزگار اور بہتر مستقبل کے سلسلے میں بیرون ملک منتقل ہونے والے افراد میں ڈاکٹرز، انجنیئرز، بینک مینیجرز آئی ٹی ایکسپرٹ، سیلزمین اور عام مزدور شامل ہیں۔ جنوری سے جولائی کے اختتام تک ساڑھے چار لاکھ پاکستانی خلیجی ممالک، یورپ، امریکا اور ایشیاء کے متعدد ممالک کی جانب منتقل ہوئے۔ پاکستان سے سب سے زیادہ افراد سعودی عرب منتقل ہوئے۔
دوسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات، تیسرے نمبر پر قطر، چوتھے نمبر پر عمان جب کہ پانچویں نمبر پر ملائیشیا رہا۔ پاکستان سے سب سے کم افراد جنوبی کوریا، جاپان، جرمنی، چین، اٹلی اور فرانس سمیت دیگر یورپی ممالک کی جانب منتقل ہوئے۔

مزید پڑھیں:  پیجرز معاملہ بلغاریا اور ناروے تک پھیل گیا