ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری

ویب ڈیسک:: پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان نئے ہفتے کے پہلے کاروباری روز بھی جاری رہا جب اوپن مارکیٹ مین ڈالر کی قیمت میں چار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ پیر کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 301 روپے کی سطح تک پہنچ کر بند ہوئی۔ پیرکے روز انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں 1.79 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 301.16 روپے ہو گئی ہے۔دوسری طرف ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2600 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔ مجموعی طور پر 7 دن میں سونا 30 ہزار 400 روپے فی تولہ سستا ہوگیا۔ اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 9 ہزار 400 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھائو 2229 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 79 ہزار 527 پر آگیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا: زیادہ تر والدین کا بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار