انتخابات کا اعلان الیکشن کمیشن کا اختیار، کاکڑ

ویب ڈیسک:نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہمارا اقتدار کو طول دینے کا کوئی پروگرام نہیں ہے، ملکی مفاد میں معاشی اور سیاسی فیصلے کئے جارہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ہمارا فوکس معیشت کی بحالی ہے، ایس آئی ایف سی میں زراعت، مائنز اینڈ منرل، آئی ٹی پر فوکس ہے، جیسے ہی منتخب حکومت آئے گی ان کا ان ایکسرسائز پر وقت ضائع نہیں ہوگا۔ نگران وزیراعظم نے کہا معیشت کی بہتری کے لئے اقدامات جاری ہیں، وفاق اور صوبائی نگران حکومتوں میں مختلف امور پر یکساں موقف ہے، نومئی کے جلا گھیرا کوعالمی میڈیا نے بھی رپورٹ کیا، نومئی کے واقعات میں ملوث افراد سے قانون کے مطابق نمٹا جارہا ہے، آئین و قانون کے مطابق تمام شہری برابر ہیں، کسی بھی سیاسی جماعت پر کوئی قدغن نہیں۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا پی ٹی آئی پر بحیثیت جماعت کوئی قدغن نہیں لگی، نومئی کو جلا گھیرا سب کے سامنے ہوا، قوانین کے تحت ہی ان کے فیصلے ہوں گے، پارلیمنٹ نے قانون پاس کیا ہے، قانون کے تحت الیکشن کمیشن کو الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار دیا گیا ہے۔ انوارالحق کاکڑ نے کہا نوازشریف کی آمد بارے نہیں پتا کب ملک آئیں گے، نوازشریف تین مرتبہ وزیراعظم رہ چکے ہیں، مروجہ قوانین کے تحت اگر انہیں کوئی پرویلج حاصل ہے توملے گی، نوازشریف کا معاملہ عدالتوں کے سپرد ہے
قوانین کے تحت ہی رویہ اختیار کیا جائے گا۔ نگران وزیراعظم نے کہا بہت سارے لوگوں کا یہ خیال ہے کہ الیکشن کے بعد بھی استحکام نہیں آئے گا، تو کیا ہم الیکشن کی طرف نہ جائیں؟ سیاسی استحکام کے ساتھ یکساں ہوکرچلنا پڑے گا، پارلیمنٹ نے قانون پاس کیا ہے، قانون کے تحت الیکشن کمیشن کو الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار دیا گیا ہے۔ انوارالحق کاکڑ نے کہا دہشت گردی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کے افغانستان کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات ہیں، ایس آئی ایف سی کے تحت معاشی بحالی کے اقدامات جاری ہیں، افغانستان کے ساتھ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، افغانستان کو سمجھ آرہی ہے کہ ہمسایوں کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، افغانستان کے گروہوں کے ہاتھوں کو اسلحہ لگ گیا ہے۔ انوارالحق کاکڑ نے کہا ہم شروع سے ہی کسی بھی دہشت گرد گروپ سے بات چیت کے قائل نہیں تھے، وائلنس کا حق کسی فرد یا گروہ کو نہیں دیا جاسکتا، آخری گھنٹے تک ریاست کی رٹ کو قائم کرنے کے لئے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے
اقتدار کو طول دینا ہمارے پراسس کا بالکل بھی حصہ نہیں ہے۔ نگران وزیراعظم نے کہا جی 20 کانفرنس میں ایک جنرل گفتگو ہوئی ہے، چین دنیا کی بڑی اکانومی بن چکی ہے، جی 20 کانفرنس سے ہمارے مفادات کو کوئی نقصان نہیں پہنچ رہا، ہم میچوراندازمیں اپنے خارجہ تعلقات کو دیکھ رہے ہیں، ہم نے لک افریقہ پالیسی بنائی ہے، افریقہ، چین کیساتھ کنیکٹ ہورہا ہے۔ انوارالحق کاکڑ نے کہا ایسا نہیں ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ تعلقات ترک کرکے کسی اور سے جوڑ لئے، سعودی عرب سے ہم کو بہت امیدیں ہیں، کشمیر ہمارے بدن کا حصہ ہے، تکمیل پاکستان کا خواب کشمیر کے بغیرادھورا ہے، پاکستان کشمیرکے بغیر نامکمل ہے۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ آئی ایم ایف کیساتھ بجلی بلوں سے متعلق معاملات چل رہے ہیں، معیشت جس اندازمیں جکڑی ہے لوگوں کو احساس ہے۔ بجلی چوری جیسی خرافات کا خمیازہ ہم سب کو مشترکہ بھگتنا پڑتا ہے، مفت بجلی کے حوالے سے غلط فہمیاں تھیں، واپڈا کے ایک سے 16 گریڈ کے افسران کو یونٹ ملتے ہیں، خاص بات یہ ہے کہ ہم نے مایوس نہیں ہونا، یہ ہمارا گھر ہے اس کی اونرشپ لینا ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مختلف علاقوں سے کم عمر بچے غائب ہونے لگے