گرمی کاریوس گئیر،بھادوں کے آخری ہفتے بدترین گرمی

ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا کے گرم مرطوب اضلاع بشمول پشاور میں بھادوں کے آخری دنوں کے دوران گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیاہے منگل کے روز سب سے زیادہ گرمی ڈی آئی خان میں41سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی بنوں میں چالیس سینٹی گریڈ گرمی اورپشاور میں درجہ حرارت39سینٹی گریڈ تھا تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 56فیصد ریکارڈ کیا گیاجس کی وجہ سے اس گرمی کی شدت پشاور میں42سینٹی گریڈ سے زائد محسوس کی گئی جس کی وجہ سے شہریوں کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑامحکمہ موسمیات کے مطابق موسمی تبدیلیوں کے باعث صوبے کے میدانی علاقوں بشمول پشاور میں گرمی کی شدت جون اور جولائی کی گرمی کے برابر ہے
جس کی وجہ سے شہریوں کو زیادہ گرمی محسوس ہورہی ہے گذشتہ روز بھی سورج کی تپش اور ہوا میں نمی کی وجہ سے حبس سے شہری بلبلا اٹھے گرمی کی اس غیر متوقع لہر کے نتیجے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیاہے سخت گرمی پڑنے پر پشاور کی مساجد میں باران رحمت کے لئے دعائوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث گذشتہ روز دوپہر کے اوقات میں بازاروں اور سڑکوں پرشہریوں اور گاڑیوں کا رش بھی کم رہا محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی صوبہ کے بیشتر اضلاع بشمول پشاور میں درجہ حرارت زیادہ رہے گا جبکہ اس ہفتے کے دوران بارش کا بھی امکان نہیں ۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کو لگام ڈالنے کا وقت آگیا ہے ، ایمل ولی خان