طورخم بارڈرساتویں روز بھی بند،ٹرانسپورٹرزکومشکلات

ویب ڈیسک: طورخم بارڈر ساتویں روز بھی بند رہا جس سے ٹرانسپورٹروں و تاجروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ضلع خیبر پاک افغان بارڈر طورخم بند ہونے سے مقامی افراد کے ساتھ ساتھ بارڈر پر پھنسے مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ طورخم بارڈر بند ہونے سے پھنسے ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ساتویں روز پاک افغان شاہراہ پر گاڑیوں کو پارک کر دیا ہے یہاں نہ ہوٹل کی سہولت ہے اور نہ واش رومز کی سہولت ہے جس سے ہمیں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ بارڈر بندش کی وجہ سے ٹرانزٹ کی بھاری گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں بن گئی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی خیبرپختونخوا کی قیادت میں قافلہ پنجاب کی حدود میں داخل