شہبازشریف کی اچانک لندن روانگی ،نواز شریف کیلئے اہم پیغام لے کر جارہے ہیں

ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف وطن واپس پہنچنے کے بعد نواز شریف کیلئے ایک اہم پیغام لیکر آج جمعرات کے روزایک مرتبہ پھر لندن جا رہے ہیں۔ وہ منگل کے پاکستان پہنچے تھے اور محض ایک دن کے وقفہ کے بعد ان کا جمعرات کو لندن واپسی کا پروگرام ہے۔ان کے اس غیر متوقع اور اچانک لندن کے دورے سے سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں ۔ مریم نواز جمعرات کی شام اور شہباز شریف رات کو لندن پہنچیں گے۔ شہباز شریف اور نواز شریف کی اہم میٹنگ متوقع ہے جس میں نواز کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی اور دیگر امورپراہم مشاورت ہوگی۔ ذرائع نے بتایاکہ جمعے کو لندن میں مسلم لیگ کی قیادت کی اہم بیٹھک ہوگی
جس میں صرف نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی واپسی کے حتمی پروگرام کے علاوہ الیکشن سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی کا پروگرام 21 اکتوبر کو فائنل ہے۔ دریں اثناء مسلم لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے لاہور سے جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ن لیگی صدر شہباز شریف جمعرات کو لندن روانہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف لندن پارٹی قائد نواز شریف کے بلانے پر جا رہے ہیں۔ ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ شہبازشریف پارٹی قائد نواز شریف سیاہم مشاورت کریں گے، مشاورتی عمل مکمل ہونے کے بعد وہ وطن واپس آئیں گے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ میں صدارتی انتخابات کیلئے قبل از وقت ووٹنگ شروع