فیملی پنشن6افراد تک محدود،خاندان کے7افرادفہرست سے خارج

ویب ڈیسک: پنشن اصلاحات کے دوسر ے مرحلے میں حکومت نے فیملی پنشن کو چھ افراد تک محدود کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے قبل ازیں فیملی پنشن 13افراد کو ملتی تھی جبکہ اب اس کو چھ افراد تک محدودکرتے ہوئے باقی سات افرادکو فہرست سے خارج کردیا گیا ہے دوسرے مرحلے میں 2011.15کے الائونسز پنشن سے خارج کردیئے ہیں تیسرے مرحلے میں وفات ہونے والے سرکاری ملازم کی بیوہ کیلئے تاحیات پنشن پالیسی ختم کرتے ہو ئے پنشن دس سال کے لئے محدود کر دی گئی ہے چوتھے مرحلہ میں سرکاری ملازم میاں بیوی کی ریٹائرمنٹ کی صورت میں ایک فرد کو پنشن ملے گی۔ شوہر کوپنشن ملے گی یا بیگم کو پنشن ملے گی دونوں کو پنشن نہیں دی جائے گی ۔ پنشن اصلاحات کے پانچویں مرحلے میں مزید کٹوتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  بلاول بھٹو 73کا آئین ختم کرنے کی سازش میں شریک ہیں،اسد قیصر