شاہی باغ میں کروڑوں مالیت کے جھولے کباڑ میں تبدیل

ویب ڈیسک: شاہی باغ میں کروڑوں روپے مالیت کے بچوں کے جھولے کباڑ میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ جبکہ دوسری طرف جھولوں کے چوری ہونے کے واقعات میں بھی اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ شاہی باغ سے منسلک پارک کو ختم کرکے اسے فیملی پارک میں تبدیل کیا گیا ہے تاہم فیملی پارک تاحال فعال نہیں کیا گیا ہے۔ فیملی پارک میں اس سے قبل بچوں کے جھولے وغیرہ لگائے گئے تھے سابق دور حکومت میں کروڑوں روپے مالیت کے جھولے خرید کر پار ک میں لگائے گئے تھے۔
تاہم فیملی پارک ختم ہونے کے ساتھ ہی جھولوں کو ختم کر دیا گیا۔ اور جھولوں کی نیلامی کباڑ میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کروڑوں روپے مالیت کے جھولے ا س وقت کباڑ میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ جھولوں کی حفاظت کیلئے بھی موثر اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔ جس کے باعث جھولوں کے چوری ہونے کے واقعات میں بھی اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  نوجوان سرکاری نوکریوں کے بجائے انٹرپرینیور بننے کو ترجیح دیں، بیرسٹر سیف