مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں صفر اعشاریہ 93فیصد اضافہ

ویب ڈیسک:ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں صفر اعشاریہ 93فیصد اضافہ ہوا، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 38 اعشاریہ 67 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ11 میں کمی واقع ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 26 روپے2 پیسے، چکن کی فی کلو قیمت میں31 روپے 26 پیسے، لہسن کی فی کلو قیمت میں 24 روپے 1 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 14 روپے 4 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ رواں ہفتے پیاز فی کلو 2 روپے41 پیسے مہنگی جبکہ دال مسور، مونگ اور ماش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 39 پیسے کمی ہوئی ہے۔ رواں ہفتے چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے91 پیسے اور آلو، آٹا، گڑ اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  نوجوان سرکاری نوکریوں کے بجائے انٹرپرینیور بننے کو ترجیح دیں، بیرسٹر سیف