اسرائیلی وزیرسیاحت پہلے اعلانیہ دورہ پرسعودیہ پہنچ گئے

ویب ڈیسک: اسرائیلی عہدیدار پہلے اعلانیہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ اسرائیلی وزیر سیاحت ہائیم کاتس اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ منگل کے روز سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے ، جہاں وہ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی سیاحتی کانفرنس میںشرکت کریں گے۔ کسی بھی اسرائیلی سرکاری عہدیدار کا سعودی عرب کا یہ پہلا اعلانیہ دورہ ہے۔
اسرائیل سے روانگی سے قبل وزیر سیاحت نے کہا سیاحت تمام اقوام کے درمیان اہم پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کے درمیان سیاحت کے فروغ سے نہ صرف قومیں ایک دوسرے کے قریب آتی ہیں بلکہ اس سے معاشی فائدے بھی حاصل کئے جاتے ہیں۔ اسرائیلی وزیر سیاحت نے مزید کہا کہ وہ ریاض میں موجودگی کے دوران کانفرنس میں شریک ممالک کے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:  جعلی میڈیکل ویزوں پر افغانیوں کا دیگر ممالک جانے کا انکشاف