امریکا نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دیں

ویب ڈیسک:امریکا نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اس حوالہ سے امریکی حکومت نے ایران کے ڈرون پروگرام سے متعلق نیٹ ورک پر پابندی لگادی۔ واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق نیٹ ورک ڈرون کے حساس پرزوں کی خریداری میں معاونت کرتا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایران اپنے ڈرون روس کو یوکرین پر حملے کے لیے فراہم کر رہا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق پابندی میں ایران اور چین کے کچھ افراد شامل ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پابندیوں میں تر کیہ ، متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ کی کمپنیاں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کو 5اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم