عالمی مارکیٹ میں کمی،سونا2لاکھ 13ہزارروپے تولہ ہوگیا

ویب ڈیسک:بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی اور ملک بھر میں آپریشن کی تیاری کے اعلانات کے بعد سونے قیمت میں مسلسل کمی آنا شروع ہوگئی ہے اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر دو لاکھ 13ہزار روپے ہوگئی ہے جس میں آئندہ چند روز میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ قیمت دو لاکھ روپے فی تولہ سے بھی کم ہوجائے گی کریک ڈائون ، سمگلروں کے خلاف آپریشن شروع کرنے کے اور ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد سونا کی قیمت میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے ۔
سخت کریک ڈائون کے بعد سونے اور ڈالر میں سرمایہ کاری بند کر دی ہے جبکہ سونے کی تجارت کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لئے پشاور سمیت صوبے بھر میں موجود جیولرز کی تفصیلات ڈپٹی کمشنرز سے بھی طلب کر لی ہیں۔
سخت ترین کریک ڈائون کے بعد سونے کی خرید و فروخت میں 80فیصد تک کمی آگئی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ سونا دو لاکھ روپے فی تولہ سے کم ہونے کا امکان ہے جبکہ ڈالر کی قیمت میںمزید کمی کے بھی امکانات ہیں اورڈالر ممکنہ طورپر 250روپے تک آنے کے امکانات ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ سخت کریک ڈائون ، سمگلروں کے خلاف آپریشن شروع ہونے اور سونے کی قیمت میں مزید کمی کے بعد سٹہ مافیا نے خرید ے ہو ئے کروڑوں روپے کے سونے کی فروخت شرو ع کردی ہے سونے کے مختلف کاروباری افراد کی نگرانی بھی کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں ڈینگی کے وار تیز، 26کنفرم کیسز رپورٹ