بینک دیوالیہ ہو جائے توصارفین کوتحفظ حاصل نہیں،سٹیٹ بینک

ویب ڈیسک: ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ اگر کوئی بینک دیوالیہ ہو جائے تو تمام کھاتے داروں کی جمع رقم کو تحفظ حاصل نہیں ہے، بینکوں میں صرف 5 لاکھ روپے تک کی رقوم کو قانونی تحفظ حاصل ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ 5 لاکھ روپے تک کے ڈیپازٹس رکھنے والے کھاتہ داروں کی شرح 94 فیصد ہے، صرف 6 فیصد اکائونٹ ہولڈرز کا بینک بیلنس 5 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔
انہوں نے بتایاکہ 5 لاکھ روپے تک کے اکائونٹ ہولڈرز کو ڈپازٹس پروٹیکشن کارپوریشن کے ذریعے ادائیگی کی جا سکتی ہے، ڈپازٹس پروٹیکشن کارپوریشن سٹیٹ بینک آف پاکستان کا ذیلی ادارہ ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے بھی کہا ہے کہ نئے قانون کے مطابق صرف 5 لاکھ روپے تک کے بینک اکائونٹس کو تحفظ حاصل ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہور جلسہ کیلئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال دحرلے سے جاری