خیبرپختونخوا ،5 سال میں ڈیڑھ لاکھ بچوں نے سکول چھوڑ دیا

ویب ڈیسک:خیبر پختونخوامیں1لا کھ66 ہزار بچوں کے سرکاری سکولز چھوڑ نے کی چشم کشا رپورٹ حکومت کو پیش کردی گئی ہے گذشتہ پانچ سالوں کے دوران پرائمری سطح پر1لاکھ66ہزار طلبہ ڈراپ آئوٹ ہو ئے ہیں محکمہ ابتدائی تعلیم کی مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق تعلیمی سال 2017.18میں داخل ہونے والے 5لاکھ 71ہزار طلبہ میں سے 4لا کھ 4ہزاربچے پانچویں کلاس تک پہنچے ہیں اور اس عرصے کے دوران پانچویں کلاس تک مجموعی طور پر 29فیصد طلبہ جن میں 37فیصد طالبات اور22فیصد طلبا شامل ہیں نے پا نچویں کلاس میں جانے سے قبل ہی مختلف وجوہات کی وجہ سے تعلیم کو چھوڑ اہے
اس لحاظ سے ضلع کوہستان ، ضلع تور غر، ڈی آئی خان اور ضلع ٹانک میں سکول چھوڑنے والے بچوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے کوہستان میں 80فیصد ،تور غرمیں 58فیصد ، ضلع ٹانک میں 55فیصد بچے پانچویں جماعت تک نہیں پہنچ سکے ہیں پشاورمیں پانچویں کلاس تک پہنچنے سے پہلے 34فیصدبچے تعلیم کو خیر باد کہہ چکے ہیں محکمہ ابتدائی تعلیم کے ذرائع کے مطابق صوبے میںپرائمری سطح تک کے بچوں کی تعلیم سب سے زیادہ متاثر ہو ئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کوجلسے کی اجازت،علی امین کی معافی مانگنےکی شرط عائد