اسلام آباد میں 503 غیرقانونی تارکین وطن گرفتار

ویب ڈیسک:پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک ملک چھوڑنے کے حکم پر عملدرآمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشنز کے دوران 1126 افراد کی جانچ کی گئی۔ 503 افراد کے پاس کسی قسم کے کوئی کاغذات نہیں تھے۔ ان کے خلاف 14 فارنر ایکٹ کے تحت کارروائی کر کے مجاز عدالتوں میں پیش کیا گیا، وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں اور مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔
623 افراد کو منظور شدہ شناختی دستاویزات پیش کرنے پر رہا کیا گیا۔ اس تمام عمل کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کو غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے ساتھ منسلک کرنا درست نہیں ہے۔ اگر آپ کے آس پاس کوئی غیرقانونی مقیم ہو تو پولیس کو اطلاع دیں آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ کسی غیر قانونی مقیم کو پناہ یا ملازمت دینا بھی جرم ہے جس پر قانونی کارروائی ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ،وزیراعلیٰ کا نوٹس