عالمی سطح پر قیمتیں کم ہونے سے پٹرول نرخوں میں کمی کاامکان

ویب ڈیسک: عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی روپے میں زبردست اضافے اور روس کی جانب سے پائپ لائن ڈیزل کی برآمدات پر سے پابندی ہٹانے کے اقدام کی وجہ سے بڑے پیمانے پر پیٹرول کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔ روپے کی قدر میں بہتری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرول 12 اور ڈیزل 9 ڈالر فی بیرل سستا ہوا ہے۔
عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت 102 جبکہ ڈیزل کی قیمت 117 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 فیصد سے زائد کمی سے تیل کی قیمتیں 2 ماہ کی کم ترین سطح پر آ چکی ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے بعد پاکستانی عوام کو ایک بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے اُمید ظاہر کی جارہی ہے کہ 15 اکتوبر کے بعد پیٹرول کی قیمت 300 روپے سے نیچے آجائے گی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کے شاہ زیب رند کراٹے چیمپئن بن گئے