اوگی ، شوہرنے دوسری بیٹی پیدا کرنے پر بیوی کو قتل کر دیا

ویب ڈیسک: تھانہ اوگی کے گائوں دڑمالی میں شوہرنے اپنے بھائی سے ملکربیوی کوبے دردی سے قتل کردیا،پولیس نے ایک ملزم گرفتارکرلیا تفصیلات کے مطابق تھانہ اوگی کی یوسی شیرگڑھ کے گائوں دڑمالی میں ملزم شبیرنے اپنے بھائی منظورسے ملکرمبینہ طورپراپنی اہلیہ آمنہ بی بی پراندھادھندفائرنگ کرد ی جس سے وہ موقع پرجاں بحق ہوگئی،وجہ عداوت یہ بتلایارہاہے کہ مقتول جس کی پہلے ایک بیٹی تھی ،چندماہ قبل دوسری بھی بیٹی پیداہوئی،جس پریہ تنازعہ کھڑا ہوگیا اوربعدمیں اتوارکے دن خاتون کوقتل کردیاگیا پولیس نے ایک ملزم منظورگرفتارکرلیاجبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے تیزکردئیے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ میں صدارتی انتخابات کیلئے قبل از وقت ووٹنگ شروع