پشاور’ سبزیوں اور دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ویب ڈیسک: پشاور کی ضلعی انتظامیہ پشاور میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے میں ناکام ہو گئی ہے ٹماٹر 100سے 120روپے فی کلو ، پیاز ، 100سے 120روپے فی کلو ، ادرک 1600 روپے فی کلو ، مٹر 300سے 500روپے فی کلو ، میں فروخت ہو رہا ہے۔ سرخ لوبیا450روپے سے 550روپے تک ، دال ماش 500روپے سے 600روپے ، سفید چنا 400سے 450روپے ، دال مونگ 300سے 350روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے کیلا 200روپے فی درجن ، تک فروخت ہو رہاہے سوات کے جاپانی پھل 150روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ کھلا دودھ 220روپے فی کلو ، انڈے فی درجن چائنہ 300روپے میں فروخت ہو رہے ہیں بیکری فروشوں اور مٹھائی فروشوں نے دونوں ہاتھوں سے ضلعی انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث عوام کو لوٹنا شروع کر دیا ہے پشاور کینٹ میں ایک سموسہ 60روپے میں فروخت کیا جارہاہے۔

مزید پڑھیں:  پیجرز معاملہ بلغاریا اور ناروے تک پھیل گیا