سٹاک مارکیٹ میں تیزی،انڈکس6سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ویب ڈیسک:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جمعرات کے روز بھی جاری رہا اور کے ایس ای 100 انڈکس میں کاروباری اوقات میں 279 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈکس 48772 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ جمعرات کو کاروباری اوقات کے اختتام پر انڈکس کی سطح گذشتہ چھ سال کے بعد بلند سطح پر رہی۔ عارف حبیب سیکورٹیز کے مطابق انڈکس کی نو جولائی 2017 کے بعد یہ بند ترین سطح ہے جب انڈیکس 49000 پوائنٹس کی سطح سے اوپر بند ہوا تھا۔ سونے کی قیمت میں جمعرات کے روز بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جب ایک تولہ سونے کی قیمت 7800 روپے کمی کے بعد 197200 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
ادھرملک میں سونے کی قیمت میں اُس وقت کمی ریکارڈ کی گئی جب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اور عالمی مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت 1885 ڈالر کی بلند سطح پر موجود ہے۔پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان جمعرات کے روز بھی جاری ہے۔ کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 76 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انٹر بینک میں ایک ڈالر کی قیمت 278.75 روپے کی سطح تک گر گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ریٹ 278روپے کی سطح پر آگیا۔
ڈالر کی قیمت میں کمی آغاز گذشتہ مہینے کی پانچ تاریخ کو شروع ہوا تھا جس کے بعد اس میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے 15 سال پہلے پیجرز اڑانے کی منصوبہ بندی کا انکشاف