ڈالر کی قدر میں کمی جاری،277.55روپے کاہو گیا

ویب ڈیسک: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 3 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 55 پیسے کا ہو گیا۔ جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 58 پیسے کا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہونے کے بعد 277 روپے کا ہو گیا۔
دوسری طرف پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا بھی مثبت رجحان رہا، جہاں 100 انڈیکس 49 ہزار کی حد عبور کر گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 386 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 49 ہزار 158 پر آ گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 48 ہزار 771 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  پشاور کے مزید 3سکولوں میں ڈبل شفٹ ختم کرنےکی سفارش