بارشوں سے پشاور کا درجہ حرارت27سینٹی گریڈتک گرگیا

ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش اور ژالہ باری کے بعد محکمہ موسمیات نے آج بھی کہیں کہیں پر بارش اور بعض علاقوں میںموسم جزوی طور پر آبرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ صوبے کے چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اوربلند وبالا پہاڑوں پر ہلکی برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نوشہرہ،چارسدہ،مردان،صوابی اور ضلع مہمند میں آج مزید بارش متوقع ہے۔ ایبٹ آباد،ہری پور،مانسہرہ،بٹگرام،تورغر،کوہستان اور شانگلہ میں بھی کہیں کہیں پر بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ چترال،بالائی دیر،سوات،بونیر، کرم،کوہاٹ،خیبر،ہنگو اور ضلع اورکزئی میں بھی بارش متوقع ہے۔ بارشوں کے بعد پشاورمیں کم سے کم درجہ حرارت گزشتہ روز18 سینٹی گریڈاور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت27ڈگری سینٹی گریڈ اور پشاورمیں ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جعلی میڈیکل ویزوں پر افغانیوں کا دیگر ممالک جانے کا انکشاف