بڑھتی مہنگائی سے غریب طبقہ شہری علاقے چھوڑنے پر مجبور

ویب ڈیسک:پاکستان میں ہوش ربا مہنگائی کے سبب کم آمدنی والے افراد کے لیے اپنے روزمرہ کے اخراجات پورا کرنا تقریبا ناممکن ہو گیا ہے۔ ایسے میں غریب طبقہ شہری علاقے چھوڑ کر دیہی علاقوں میں منتقل ہونے پر مجبور ہو گیا ہے۔معاشی بدحالی کے شکار ملک پاکستان میں روزمرہ کے استعمال کی اشیا کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔اس کا سب سے زیادہ اثر شہروں میں بسنے والے کم آمدن والے گھرانوں پر پڑ رہا ہے۔لہٰذا بہت سی فیملیز شہر چھوڑ کر واپس اپنے آبائی دیہی علاقوں میں منتقل ہونے کا فیصلہ کر رہی ہیں
کیونکہ وہاں اخراجات شہر کے مقابلے میں کم ہوں گے ۔کئی ترقی پذیر ممالک کی طرح پاکستان بھی بڑی تعداد میں تیل، گیس اور دیگر اشیاء کی درآمدات پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔ پہلے کووڈ انیس کی وبا، پھر یوکرین میں جنگ، اور اس کے بعد گزشتہ سال آنے والے سیلاب نے پاکستان کو معاشی طور پر شدید متاثر کیا ہے۔ایندھن اور توانائی کی بڑھتی قیمتوں نے ستمبر میں مہنگائی کی شرح کو 31.4 فیصد تک پہنچا دیا، جو اگست میں 27.4 فیصد سے کچھ زیادہ تھی۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم کا مقصد اشرافیہ کا قبضہ مضبوط کرنا ہے : شاہد خاقان