اگلے4 ماہ کاترقیاتی پروگرام تجویز،71ارب روپے کا تخمینہ

ویب ڈیسک:صوبائی حکومت نے اگلے چار ماہ کے لئے ترقیاتی بجٹ میں71ارب روپے مختص کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ بندوبستی اضلاع میں جاری صوبائی ترقیاتی منصوبوں کیلئے43ارب33کروڑ30لاکھ روپے اور ضلعی ترقیاتی پروگرام کیلئے8 ارب 66 کروڑ 70لاکھ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے
ضم اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے7 ارب روپے اور ضم اضلاع کے ضلعی ترقیاتی پروگرام کیلئے1ارب66کروڑ70لاکھ روپے اور ایکسلریٹڈ امپلی من ٹیشن پلان کیلئے10ارب33کروڑ30لاکھ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے یکم نومبر سے فروری تک کے بجٹ میں کوئی نئی سکیم شامل نہیں کی جائے گی اور مشترکہ امداد باہمی کے تحت چلنے والے ترقیاتی منصوبوں اور تنخواہ کے مقاصد کیلئے منظور شدہ سکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز جاری کئے جائیں گے محکمہ جات کو فنڈز ڈسٹرکٹ فنانس کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود ،فوج کا کردار بڑھا دیا گیا : فضل الرحمان