ڈالرکی قیمت میں پھراضافہ،3.26روپے مہنگا ہوگیا

ویب ڈیسک:پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بدھ کے روز بڑا 3.26 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت بدھ کے روز 280.29 روپے کی سطح پر بند ہوئی جو گذشتہ روز 277.03 روپے تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں مسلسل 28 کاروباری دنوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی اور دو روز قبل ڈالر کی قیمت 277 کی سطح سے نیچے چلی گئی تھی۔ تاہم منگل کے روز ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا
جب اس کی قیمت میں بیس پیسے کا اضافہ ہوا اور بدھ کے روز اس کی قیمت 3.26 روپے تک بڑھ گئی۔ کرنسی مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قیمت کافی گر گئی تھی اور اس کے بعد اس میں ریکوری کی توقع تھی۔ اُن کے مطابق انٹر بینک میں درآمدی ادائیگیوں کا پریشر بھی بدھ کے روز آیا تو دوسری جانب غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے بعد دنیا میں ڈالر کی قیمت بڑھی جس کا اثر پاکستانی کرنسی پر بھی پڑا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا بیروت میں ڈرون حملہ، حزب اللہ کے اہم کمانڈر کی شہادت کی اطلاعات