ڈالرکی پھرریورس گئیر،1.47روپے سستا ہوگیا

ویب ڈسیک:امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں ایک بار پھر ریورس گیئر پر آگیا، جس سے کرنسی ایکسچینج کی دونوں مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔ رواں کاروباری ہفتے کے آغاز ہی سے ڈالر کی روپے کے مقابلے میں قدر بڑھنے کا سلسلہ جاری تھا، تاہم جمعرات کے روز ڈالر کی قیمت انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں کم ہو گئی۔ جمعرات کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر ایک روپے 47 پیسے کمی سے 278 روپے 81 پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 1 روپے کمی سے 280 روپے پر بند ہوا۔ دوسری طرف ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھائو 2 لاکھ 6 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  الیکٹرک کاریں بھی ٹائم بم بن سکتی ہیں، وارننگ جاری