امریکہ کی اپنے سفارت کاروں کو عراق فوری چھوڑ دینے کی ہدایت

ویب ڈیسک:امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے سفارتی اہلکاروں کو فوری طور پر عراق چھوڑ دینے کا حکم دیا ہے اور امریکی شہریوں کو اس ملک کا سفر نہ کرنے کی تنبیہ کی ہے۔ اسرائیل حماس جنگ کے سبب علاقائی کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے عراق میں بغداد اور اربیل کے اپنے سفارت خانے اورقونصل خانے کے تمام غیر ضروری اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا۔ واشنگٹن نے خطے میں امریکی مفادات اور اہلکاروں کے خلاف سکیورٹی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ خارجہ نے امریکی شہریوں کے لیے سفری ایڈوائزری بھی جاری کی، جس میں انہیں تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کے اس ملک میں جانے سے گریز کریں۔ایڈوائزری میں کہا کیا ہے کہ دہشت گردی، اغوا، مسلح تصادم، شہری بدامنی کے خدشات کے ساتھ ہی عراق میں امریکی مشن کے پاس اپنے شہریوں کو مدد فراہم کرنے کی محدود صلاحیت ہے، اس لیے عراق کا سفر نہ کریں۔’امریکہ کے یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں، جب حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعے کے تناظر میں امریکی افواج کے خلاف حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  پارلیمان کا قانون سازی کا اختیار آئینی حدود کے تابع ہے،سپریم کورٹ