انتخابات میں تمام جماعتوں کی شمولیت یقینی بنائی جائے،امریکہ

ویب ڈیسک: امریکہ نے پاکستان میں آئندہ عام انتخابات شفاف انعقاد اور ان میں تمام سیاسی جماعتوں کی شمولیت یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ امریکہ کی قائم مقام نائب وزیر خارجہ وکٹوریا نولینڈ نے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکی نائب وزیر خارجہ وکٹوریا نولینڈز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئندہ عام انتخابات شفاف اور تمام سیاسی جماعتوں کی شمولیت کے ساتھ پاکستانی قوانین کے مطابق ہونے چاہئیں۔ اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے اہل افغانیوں کی امریکہ روانگی کو محفوظ بنانے اور اسرائیل و حماس میں جاری کشیدگی پر بھی بات چیت کی۔ امریکی وزیر نے کہا کہ غزہ میں تمام یرغمالیوں کو رہا اور شہریوں کو تحفظ ملنا چاہئے، دونوں رہنمائوں نے غزہ میں امداد جاری رکھنے اور بحران کو پھیلنے سے روکنے کے امور پر بھی اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا بیروت میں ڈرون حملہ، حزب اللہ کے اہم کمانڈر کی شہادت کی اطلاعات