محکمہ تعلیم کے 10ماہ،25ہزار395اساتذہ ڈیوٹی سے غیرحاضر

ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا کے سرکاری سکولز سے 25 ہزار 395 اساتذہ کے غیر حاضر ہونے کی نشاندہی کردی گئی ہے اس سلسلے میں ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ ایولیوشن نے اساتذہ سے متعلق رپورٹ تیار کرلی ہے جس کے مطابق رواں سال 25 ہزار 395 اساتذہ سرکاری سکولزسے غیر حاضر رپورٹ کئے گئے ہیںجن میں 4 ہزار 679 اساتذہ ڈیوٹی کے بجائے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں جبکہ8 ہزار 409 اساتذہ مستقل طور پر اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے ہیں
اس طرح رواں سال کے دوران غیرحاضر ہونے والے اساتذہ میں سے6 ہزار 33 اساتذہ کی جانب سے ہفتہ میں دو چھٹیاں کیں جبکہ 6 ہزار 274 اساتذہ ایسے ہیں جنہوں نے ہر ہفتہ میں ایک چھٹی کی ہے
ڈی جی مانیٹرنگ کے مطابق اس حوالے سے گذشتہ برس ایک فارمولا طے کیا گیا ہے جس کی روشنی میں غیر حاضر سٹاف سے تنخواہوں کی کٹوتی کی جائے گی اور ان کے انکریمنٹس بھی روکے جائیں گے یہ رپورٹ محکمہ ابتدائی تعلیم کے نگران وزیر کو ارسال کر دی گئی ہے جس میں ان اساتذہ کیخلاف سخت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  کرم میں ایک بار پھر جھڑپیں :6افراد جاں بحق ،متعدد زخمی