مواصلاتی نظام میں تکنیکی خرابی باعث بی آر ٹی کا شیڈول متاثر

ویب ڈیسک:بس ریپڈ ٹرانس سروس کی مختلف سٹیشنوں پر سرور ڈاؤن ہونے کے نتیجے میں تمام سٹیشنوں پر گاڑیوں کی آمد اور جانے کے اوقات کا سلسلہ معطل رہاجس کے نتیجے میں شہریوں کوشدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا تاہم بی آر ٹی کی ترجمان کے مطابق مزید نئے روٹس شروع ہونے کے نتیجے میں سسٹم کو اپ ڈیٹ کیاجارہاتھا اس لئے معمول کے مطابق سروس کو اپ ڈیٹ کردیاگیا گزشتہ روز پشاور بس ریپڈ ٹرانس کے مختلف سٹیشنوں پشاور، صدر،ایف سی چوک،ریلو ے سٹیشن، ڈبگری گارڈن، شعبہ بازار،خیبربازار سمیت دوسرے سٹیشنوں پر دلچسپ صورتحال اس وقت پیداہوئی جب سٹیشنوں پر گاڑیوں کی آمد ورفت سمیت دوسری معلومات کیلئے نصب سائن بورڈز نے کام کرناچھوڑ دیا تاہم اس دوران سفر کرنے والے شہریوں کوشدید مشکلات کاسامناکرناپڑا جو رات گئے تک بحال نہیں ہوسکا
اس حوالے سے جب بی آر ٹی کی ترجمان صدف کامل سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے بتایاکہ چونکہ بی آر ٹی کی جانب سے مزید نئے روٹس شروع کردیئے گئے ہیں جن میں یونیورسٹی وغیرہ شامل ہیں لہذا سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے سافٹ ویئر بند کردیاگیاتھا تاہم جیسے ہی سسٹم اپ ڈیٹ ہوگیا اس کے بعد تمام سٹیشنوں پر سائن بورڈز کی صورتحال واپس بحال ہوگئی انہوں نے بتایاکہ سسٹم کی اپ ڈیٹنگ معمول کے مطابق ہورہی ہے اورجب بھی کوئی نیا روٹ شروع کیا جاتاہے تب سسٹم کواپ ڈیٹ کردیاجاتاہے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف جلسہ ختم، ساؤنڈ سسٹم اور لائٹس بند، شرکاء لوٹنے لگے