مولانا طارق جمیل کا بیٹا سینے پر گولی لگنے سے جاں بحق

ویب ڈیسک: بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا بیٹا مولانا عاصم جمیل سینے پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔ ڈی ایس پی میاں چنوں نے واقعہ سے متعلق بتایا کہ مولانا عاصم جمیل نے اپنے سینے پر گولی ماری، مولانا عاصم جمیل کو تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا جہاں پر وہ جان کی بازی ہار گئے۔ ڈی ایس پی میاں چنوں نے مزید بتایا کہ مولانا عاصم جمیل کی خود کشی کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آ سکی، واقعہ سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا: زیادہ تر والدین کا بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار