خیبر پختونخوا اربن پالیسی میں تبدیلی، صوبہ تین زونز میں تقسیم کردیا گیا

ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا حکومت نے اربن پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے صوبے کو تین زونز میں تقسیم کردیا ہے جنوبی اضلاع ، وسطی اضلاع اور ملاکنڈ و ہزارہ ڈویژن کا الگ الگ زونز بنا دیا گیا ہے ۔محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا اربن پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے 6نئے نکات شامل کئے گئے ہیں اس پالیسی کا مقصد افراد، کاروبار اور کمیونٹیز کے لیے جامع مواقع پیدا کرنے کے سلسلے میں خیبر پختونخوا میں حکومتوں کو اسٹریٹجک سطح کی سمت اور روڈ میپ فراہم کرنا ہوگا
شہری مراکز میں، ماحولیاتی پائیداری کو یقینی بناتے ہوئے سماجی اور اقتصادی نقل و حرکت میں اضافہ ہوتا ہے شہری پالیسی تین زونوں کو سیاق و سباق سے ہم آہنگ کرتی ہے جن میں شمالی، وسطی اور جنوبی زون شامل ہے شمالی زون میں ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن شامل ہیں، سنٹرل زون پشاور اور مردان ڈویژن پر مشتمل ہے جبکہ جنوبی زون میں کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن شامل ہے ۔ پالیسی کی تمام شقیں تینوں زونز پر لاگو ہوتی ہیں اربن پالیسی خیبر پختونخوا ٹورازم ایکٹ کے تحت اربن ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹیز اور ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے دائرہ اختیار میں بھی لاگو ہو گی۔صوبائی حکومت نے واضح کیا ہے کہ 2030کے ہر 5سال بعد ہر شہر کی پالیسی پر نظر ثانی کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پر اتحادیوں کو آن بورڈ لینا چاہئے تھا، گورنر خیبرپختونخوا