پشاور شدید دھند کی لپیٹ میں آ گیا، حدنگاہ 50سے 100میٹررہ گئی

ویب ڈیسک: موسم سرد ہوتے ہی پشاور بھی شدید دھند کی لپیٹ میں آ گیا جس کے باعث حدنگاہ 50سے 100میٹررہ گئی۔ ذرائع کے مطابق دھند کے باعث موسم میں اچانک تبدیلی آ گئی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم سرد اور خشک رہے گا، صوبہ کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ موسم جب بھی سرد ہونے لگتا ہے تو پشاور شدید دھند کی لپیٹ میں آ جاتا ہے اور اس بار حدنگاہ 50سے 100میٹررہ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کے انتقال کے باعچ عالم اسلام عظیم رہنما سے محروم ہو گیا، زرداری / شہباز