عام انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے،الیکشن کمیشن

ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے ضلعی سطح پر انتخابی فہرستیں 15 نومبر تک مکمل کرلی جائیں گی جبکہ حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت رواں ماہ کے آخر تک ہوگی
سیاسی جماعتوں، میڈیا اور مبصرین کے لیے ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے 34 میڈیا ورکشاپس کے علاوہ اب تک 707 طلبا کے اورینٹیشن سیشنز کا انعقاد کیا ہے، 10لاکھ سے زیادہ افراد کو پولنگ کے عمل کے لیے اندراج کرنے کے لیے بھی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ملک بھر میں تعیناتی کے لیے پریزائیڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ عملے کی فہرست کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن اور اس کے ملک بھر میں انتخابی اہلکار، پولنگ ورکرز اور رضا کار مستعدی سے ایک ہموار اور شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں کہ جمہوریت کی بنیاد لوگوں کی نمائندگی پر منحصر ہے جہاں ہر ایک ووٹ کو تسلیم کیا جاتا ہے اور اس کی گنتی کی جاتی ہے۔ترجمان نے نومبر 2021 سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی)کے تعاون سے الکیشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے خاص طور پر طلبا کے ساتھ آگاہی کے مختلف سیشنز کے انعقاد کا ذکر کیا۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کے جلسہ میں 9مئی کے 12ملزمان گرفتار