18ہزار غیرقانونی غیر ملکیوں کی فہرست پولیس کو جاری

ویب ڈیسک: محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے غیر قانونی طور پر مقیم 18 ہزار غیر ملکیوں کی فہرست صوبائی پولیس کو ارسال کر دی ہے۔ غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز2959 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور اب تک طورخم بارڈر سے 2 لاکھ 21 ہزار 440 غیر ملکی اپنے وطن جا چکے ہیں۔
محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے 18 ہزار غیر ملکیوں کی فہرست صوبائی پولیس کو بھیج دی ہے جس میں 6 ہزار سے زیادہ بچے اور 5 ہزار سے زیادہ خواتین شامل ہیں۔ کے پی پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو کئی بار رضاکارانہ طور پر اپنے ملک جانے کا نوٹس دیا لیکن یہ لوگ نہیں گئے، فہرست میں شامل افراد کو رواں ماہ کے آ خر تک ان کے ملک بھیجا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد لاہور موٹروے جزوی طور پر بند، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں