عام انتخابات،فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے انعقاد کے لئے تیار ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، الیکشن کمشنر پنجاب اور دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ خیبر پختون خوا، سندھ اور بلوچستان کے الیکشن کمشنر بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ابتدائی حلقہ بندیوں کے متعلق تمام عذر داریوں پر الیکشن کمیشن نے سماعت مکمل کر لی ہے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلوں کی روشنی میں حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست 30 نومبر کو شائع کر دی جائے گی
حتمی انتخابی فہرستوںکی پرنٹنگ نادرا میں جاری ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ حتمی انتخابی فہرستوںکی ترسیل الیکشن پروگرام تک یقینی بنائی جائے گی، سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے بعد ضابطہ اخلاق کی الیکشن کمیشن نے منظوری دے دی ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کا باضابطہ نوٹیفکیشن آئندہ چند روز میں جاری کر دیا جائے گا۔ ڈی آر اوز ، آر اوز اور پولنگ اسٹاف کی تربیت کا پلان تیار ہے، انتخابی آفیشلز کی بروقت تربیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بیلٹ پیپرز کی طباعت کے لیے ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، الیکشن میٹریل کی خریداری بھی مکمل کر لی گئی ہے
الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات سے متعلق اب تک کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حکم دیا انتخابی فہرستوں کی ریٹرننگ افسروں تک ترسیل کا میکنزم بنایا جائے، میکنزم بنائیں تاکہ ریٹرننگ افسروں کو بروقت انتخابی فہرستوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے، صوبائی حکومتوں اور لاء انفورسنگ ایجنسیز کی تعیناتی سے متعلق ایک ہفتے میں تفصیلات لی جائیں۔ پولیس فورس کی کمی کی صورت میں بروقت متبادل انتظام کو یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کا الجزیرہ ٹی وی کے دفتر پر دھاوا،بندکرنے کا حکم