افغان عوام کی فلاح کیلئے پاک امریکہ مشترکہ اقدامات پر متفق

ویب ڈیسک: افغان عوام کی فلاح و بہبود کیلئَے پاکستان اور امریکہ کے مابین ایک بار پھرمشترکہ اقدامات پر اتفاق یاپا گیا۔ ذرائع کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستانی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر جہاں دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وہیں افغان عوام کی فلاح کیلئَے مشترکہ اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ملاقات کے حوالے سے ترجمان پاکستانی وزارت خارجہ نے ایکس پیج پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اس دورے کے دوران جلیل عباس جیلانی نے افغانستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ اقدامات کی اہمیت پر زور دیا اور اس سلسلے میں بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں:  جسٹس منیب ججز کمیٹی سے باہر، جسٹس امین الدین رکن نامزد