نماز جنازہ ادا

درابن میں شہید 23 بہادر جوانوں کی نماز جنازہ ادا

ویب ڈیسک : درابن کے علاقے میں دہشت گردوں کے حملے کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 23 بہادر جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان گیریڑن میں ادا کی گئی جس میں کور کمانڈر پشاور سمیت حاضر سروس افسران، جوانوں، سول افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں لینڈ مائن دھماکہ ،5بچے زخمی