ٹینس مستقبل

سابق عالمی نمبرون سیمونا ہالیپ اپنے ٹینس مستقبل کے لئے پریشان

ویب ڈیسک: دو بار کی ٹینس گرینڈ سلیم چمپئن سیمونا ہالیپ اپنے ٹینس مستقبل کے لئے پریشان دکھائی دے رہی ہیں۔
واضح رہے کہ سابق عالمی نمبر ون سیمونا ہالیپ کو ڈوپنگ کی وجہ سے 4 برس پابندی کی سزا دی گئی تھی، جس کے خلاف انہوں نے اپیل کر رکھی ہے، 2022 کے یو ایس اوپن کے دوران ان کے جسم میں ممنوعہ جزو کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا۔
32 سالہ ٹینس سٹار سیمونا نے اپنی صفائی میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ میری بیماری کے علاج کیلئے استعمال کی جانے والی دوا ہے، انہوں نے تسلیم کیا کہ اگر پابندی کی سزا کے خلاف اپیل منظور نہیں ہوئی تو میرا ٹینس کا کیریئر ختم ہوجائے گا۔
یاد رہے دو بار کی گرینڈ سلیم چمپئن سیمونا ہالیپ پر ٹینس اینٹی ڈوپنگ پروگرام کی خلاف ورزی پر چار سال کی پابندی عائد کر دی گئی۔
31 سالہ سیمونا ہالیپ ممنوعہ ادویات کے استعمال کی مرتکب پائی گئیں۔ ٹربیونل کے مطابق ہالیپ نے جان بوجھ کر اینٹی ڈوپنگ کی خلاف ورزیاں کی ہیں۔ ہالیپ گزشتہ سال یو ایس اوپن میں بھی ممنوعہ دوا روکسڈسٹیٹ کے استعمال سے متعلق قصوروار پائی گئی تھیں۔ ہالیپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف ثالثی عدالت میں اپیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  جوڈیشل مجسٹریٹ کی علی امین کیخلاف کیس کی سماعت سے معذرت