جوبائیڈن نے ٹرمپ کے خلاف فیصلے کو حقیقت پر مبنی قرار دیدیا

ویب ڈیسک: امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نااہلی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسے حقیقت پر مبنی قرار دیدیا۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے ریاست کولوراڈو میں کہا کہ عدالتی فیصلہ درست ہے، کوئی شک نہیں کہ ٹرمپ نے بغاوت کی حمایت کی۔
واضح رہے کہ کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے اگلے برس انتخابات کے قبل کیپیٹل ہل پر حملے میں سابق صدر ٹرمپ کو ملوث قراردیتے ہوئے فیصلہ سنایا تھا کہ وہ صدارتی امیدوار بننے کے اہل نہیں۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان نے عوامی ملین مارچ کا اعلان کردیا